Home Uncategorized مسجد الحرام میں ویل چیئرکے لیے 8 دروازے مخصوص

مسجد الحرام میں ویل چیئرکے لیے 8 دروازے مخصوص

Share
Share

ادارہ امورحرمین شریفین کی جانب سے مسجد الحرام کے 8 دروازے مخصوص افراد کے مقرر کر دیئے گئے۔مقرر کیے گئے دروازوں سے ویل چیئر استعمال کرنے والے عمرہ زائرین کی آمد ورفت ہوگی۔

سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ادارہ امورحرمین شریفین کی جانب سے مسجد الحرام میں آنے والے زائرین کی سہولت کےلیے متعدد انتظامات کیے ہیں تاکہ ماہ رمضان المبارک میں مسجد الحرام آنے والے زائرین کوکسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انتظامیہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ مسجد الحرام آنے والے مخصوص افراد جو ویل چیئر استعمال کرتے ہیں کی آمد ورفت کو آسان بنانے کے لیے آٹھ دروازے مخصوص کیے گئے ہیں جن میں گیٹ نمبر68 ، 74 ،79 ،84 ، 89 ، 90 ، 93 اور94 شامل ہیں۔مذکورہ دروازوں پرویل چیئرکے لیے خصوصی طور پر ڈھلواں راستے بنائے گئے ہیں تاکہ ان افراد کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے علاوہ ازیں ویل چیئرکی وجہ سے عام افراد بھی مشکل میں مبتلا نہ ہوں اورآمد ورفت کا تسلسل برقرار رہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...

وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا

پشاور/ اسلام آباد:وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں...

جے یوآئی کے سینئر رہنماء حافظ حسین احمدکا انتقال ، نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد...

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...