Home تازہ ترین عمران خان اور بشری بی بی سے اعظم سواتی و دیگر کی ملاقات،اہم ہدایت مل گئی

عمران خان اور بشری بی بی سے اعظم سواتی و دیگر کی ملاقات،اہم ہدایت مل گئی

Share
Share

راولپنڈی:بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی سے اعظم سواتی، مبشر اعوان اور نادیہ خٹک کی ملاقات ختم ہوگئی۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اعظم سواتی اور دیگر افراد باہر آگئے۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات 20 سے 25 منٹ تک جاری رہی جبکہ سلمان اکرم راجہ، شعیب شاہین اور نیازاللہ نیازی کو تاحال ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔

اس بارے میں اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ جنید اکبر کی طرف سے کی گئی تعیناتیوں کوفوری واپس لیا جائے۔

اعظم سواتی نے مزید کہا کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی کو مانسہرہ کی کرپشن کے معاملات کا بتایا ، پنجاب کے امور پر بریف کیا اور بتایا کہ وہاں عالیہ حمزہ کا راستہ روکا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی اجازت سے بانی پی ٹی آئی سے ملنے آیا ہوں،ہم نے عمران خان کو ہر صورت میں جیل سے نکالنا ہے،وزیراعلیٰ کےپی کرپشن کے معاملات پر خاموش نہیں۔

اعظم سواتی نےکہا کہ میں نے بانی پی ٹی آئی کو کہا کمیٹی کے معاملات سامنے لائے جائیں،عمران خان نے فیصلہ کیا ہے تواسپیکرکے پی کومستعفی ہوجانا چاہیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جنیداکبر کے بارے میں بانی پی ٹی آئی کو بتایا کہ وہ اچھا کام کر رہے ہیں، سردارخان اور اکرام اللہ پر کرپشن کے الزامات ہیں۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اعظم سواتی کی بات پر جنید اکبر سے بات کریں گے،پنجاب میں اگر کوئی مسئلہ ہے تو اس پر بھی گفتگو ہوسکتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پارٹی میں کوئی لڑائی جھگڑا موجود نہیں ہےجبکہ چھوٹے موٹے معاملات چلتے رہتے ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...