Home نیوز پاکستان وزیراعظم کی طبیعت ناساز،نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس موٴخر

وزیراعظم کی طبیعت ناساز،نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس موٴخر

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس موٴخر کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس اب کل ہو گا۔

خیال رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نیشنل اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج دن ڈھائی بجے طلب کیا تھا۔

اجلاس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی، ڈی جی آئی بی، تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، اہم وفاقی وزراء اور دیگر ارکان شرکت کریں گے۔

نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات بالخصوص امن عامہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جانا تھا۔

اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کی صورتحال سمیت صوبوں اور وفاق کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے اور انٹیلی جنس معلومات کی مو?ثر شیئرنگ پر بھی غور کیا جانا تھا۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی دو روز سے طبعیت ناسازہے وزیر اعظم کو بخار اور چیسٹ انفیکشن کی شکایت ہے ڈاکٹر نے دو روز قبل مکمل آرام کا مشورہ دیا۔

ذرائع کاکہناہے کہ آج شام کو دوبارہ چیک اپ کے بعد آئندہ کی میٹنگز طے کی جائیں گی جبکہ وزیراعظم نے گزشتہ دو روز سے کوئی ملاقات یا اجلاس نہیں کیا ہے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کےعید پر پہننے کے لئے کپڑے اڈیالہ جیل پہنچا دئیے گئے

راولپنڈی:عید الفطر سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان کا سامان...

مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتادی

معروف اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ...

کورنگی میں آئل ریفائنری کے قریب لگی آگ پر کئی گھنٹوں بعد بھی قابو نہ پایا جا سکا

کراچی: کراچی کے علاقے کورنگی میں آئل ریفائنری کے قریب لگنے والی...