Home sticky post 6 ایران سے جنگ کے بعد اوول آفس میں ٹرمپ کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام

ایران سے جنگ کے بعد اوول آفس میں ٹرمپ کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام

Share
Share

واشنگٹن :ایران جنگ کے تناظر میں وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکا بھر سے پادریوں نے وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں جمع ہو کر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے لیے دعا کی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ پادری صدر کو ریزیلوٹ ڈیسک کے گرد گھیرے کھڑے ہیں اور متعدد مذہبی رہنما دعا کے دوران صدر ٹرمپ پر ہاتھ رکھے ہوئے ہیں۔

یہ دعا امریکی صدر کے لیے صحت، تحفظ اور رہنمائی کی نیت سے کی گئی، جس میں وائٹ ہاوٴس کے اعلیٰ حکام اور روحانی رہنماوٴں نے بھی شرکت کی۔

یہ تقریب ٹرمپ کی ذاتی اور سیاسی فلاح و بہبود کے لیے کی جانے والی دعاوٴں کا حصہ سمجھی جا رہی ہے اور اس میں شرکت کرنے والے رہنماوٴں نے صدر کے مستقبل کے فیصلوں اور قومی خدمت میں کامیابی کی دعا کی۔

یہ اجتماع وائٹ ہاوٴس فیتھ آفس کے تعاون سے منعقد کیا گیا جس میں ڈیوڈ بارٹون، روبرٹ جیفرس جیسے معروف پادریوں نے شرکت کی۔

بعد ازاں پادری رابرٹ جیفرس نے کہا کہ صدر کے لیے دعا کی قیادت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

اوول آفس میں ہونے والا یہ دعائیہ اجتماع صدر ٹرمپ کی انتظامیہ اور قدامت پسند مسیحی رہنماوٴں کے درمیان قریبی تعلقات کی ایک تازہ مثال ہے، جس نے حالیہ برسوں میں واشنگٹن میں سیاسی پیغام رسانی اور پالیسی مباحث کو نمایاں طور پر متاثر کیا ہے۔

Share
Related Articles

ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور: امریکی دفاعی پالیسی پر اہم بیان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

رامیپرل دوا کی کھیپ میں خوراک کی خرابی کا انکشاف، برطانیہ میں ہیلتھ الرٹ جاری

لندن: بلڈ پریشر اور گردوں کے مریضوں کے لیے اہم انتباہ برطانیہ...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...