Home sticky post 2 ٹی 20سیریز ،آسٹریلیانے پاکستان کووائٹ واش کردیا

ٹی 20سیریز ،آسٹریلیانے پاکستان کووائٹ واش کردیا

Share
Share

ہوبارٹ: ون ڈے سیریز کی فاتح پاکستان کو میزبان آسٹریلیا نے چاروں شانے چت کرتے ہوئے ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ ہوبارٹ میں کھیلا گیا جہاں قومی کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو زیادہ اچھا ثابت نہ ہو سکا، قومی ٹیم مقرر 20 اوورز بھی پورے نہ کھیل سکی اور 117 رنز بنا کر ہی ڈھیر ہو گئی۔

میزبان آسٹریلیا نے پاکستان کا 118 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 14 ویں اوور میں حاصل کر کے پاکستان کو سیریز میں کلین سویپ شکست دے دی۔

میزبان کینگروز کی جانب سے اننگز کا آغاز جیک فریزر اور میتھیو شارٹ نے کیا تاہم یہ اوپننگ جوڑی ایک بار پھر زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکی اور میتھیو شارٹ 2 رنز بنا کر شاہین کی گیند پر عرفان خان نیازی کو کیچ دے بیٹھے۔

جیک فریزر بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور 18 رنز بنا کر جہانداد خان کی گیند پر عثمان خان کو دے کر پویلین لوٹ گئے تاہم کپتان جوش انگلس نے کچھ دیر مزاحمت دکھائی اور 24 گیندوں پر 27 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔

قبل ازیں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صاحبزادہ فرحان اور بابر اعظم نے کیا لیکن صاحبزادہ فرحان ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور صرف 9 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئے جبکہ حسیب اللہ 24 رنز بنا کر چلتے بنے۔
دوسرے ٹی 20 میں ففٹی سکور کرنے والے عثمان خان صرف 3 رنز بنا سکے جبکہ قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا 9 گیندوں پر صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
سابق کپتان بابر اعظم 41 رنز بناکر ایڈم زمپا کی گیند پر کلین بولڈ ہو کر چلتے بنے، عرفان خان نیازی کی قسمت نے ساتھ نہ دیا اور 10 رنز بنا کر رن آوٴٹ ہو گئے جبکہ عباس آفریدی محض ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے۔
پاکستان کی 116 رنز پر یکے بعد دیگر 8 ویں اور نویں وکٹ گری، شاہین آفریدی 16، جہانداد خان 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ سفیان مقیم ایک رن بنا کر جانسن کا شکار بنے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایرون ہارڈی نے 3، سپینسر جانسن اور ایڈم زمپا نے 2،2 جبکہ ناتھن ایلس اور بارٹلیٹ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔

Share
Related Articles

سمر خان نے جنوبی امریکہ کی سب سے اونچی چوٹی پر پاکستانی پرچم لہرا دیا

پاکستان کی جرات مند کوہ پیما سمر خان نے ایک اور تاریخی...

ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی کی لانچنگ کی تاریخ سامنے آگئی

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے 5 جی ٹیکنالوجی کے اسپیکٹرم کی نیلامی کے...

جوڑوں کے لیے مراعات کے اعلانات کسی کام نہ آئے،چین کی آبادی میں لگاتار تیسرے سال بھی کمی

بیجنگ:حکومتِ چین کے ایک سے زائد بچے پیدا کرنے والے جوڑوں کے...

کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مسلسل سرپلس میں رہنا معاشی پالیسیوں کی درست سمت ہونے کی سند ہے،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مسلسل تیسرے ماہ سرپلس رہنے کا...