Home کھیل کوہلی کی سنچری کیلئے امپائر نے بھی قوانین کی دھجیاں اڑا دیں

کوہلی کی سنچری کیلئے امپائر نے بھی قوانین کی دھجیاں اڑا دیں

Share
Share

پونے: بنگلا دیش کیخلاف ویرات کوہلی کی سنچری مکمل کرانے کیلئے امپائر نے قوانین کی دھجیاں اڑا دیں۔

پونے کرکٹ سٹیڈیم میں جمعرات کو بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے میچ میں امپائر رچرڈ کیٹلبرو نے کوہلی کی سنچری مکمل کرانے کیلئے واضح وائیڈ بال نہیں دی۔

42 ویں اوور میں کوہلی 97 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے اور انہیں اپنی سنچری مکمل کرنے کیلئے 3 رنز درکار تھے لیکن بھارت فتح سے صرف 2 رنز دور تھا۔

ایسے میں بنگلا دیشی بولر نسیم احمد نے 42 ویں اوور کی پہلی گیند وائیڈ کرادی لیکن امپائر نے مبینہ طور پر کوہلی کو فائدہ پہنچانے کیلئے اسے وائیڈ بال قرار نہیں دیا کیونکہ اس صورت میں سکور لیول ہوجاتا اور کوہلی کی سنچری خطرے میں پڑسکتی تھی۔

دوسری گیند ڈاٹ ہونے کے بعد کوہلی نے تیسری گیند پر چھکا لگاکر نہ صرف اپنی سنچری مکمل کی بلکہ ٹیم کیلئے وننگ شاٹ بھی لگادیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے امپائر پر ویرات کوہلی کی سنچری مکمل کرانے کیلئے قوانین سے روگردانی کا الزام لگایا جارہا ہے۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...