Home نیوز پاکستان مرد وخواتین کے لئے لاہور شہر کے مختلف مقامات پر 10 ڈرائیونگ سکولز قائم

مرد وخواتین کے لئے لاہور شہر کے مختلف مقامات پر 10 ڈرائیونگ سکولز قائم

Share
Share

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مرد و زن کو بااختیار، خود مختار اور باعزت روزگار فراہم کرنے کیلئے احسن اقدام اٹھایا ہے۔

اس سلسلے میں لاہور شہر کے مختلف مقامات پر 10 ڈرائیونگ سکولز قائم کر دیئے گئے۔

گریٹر اقبال پارک، کاہنہ میثاق سینٹر، ٹاوٴن شپ، پولیس خدمت بحریہ ٹاوٴن، لبرٹی خدمت مرکز، مناواں ٹریفک لائنز، ڈیفنس خدمت مرکز، برکت مارکیٹ میں ڈرائیونگ سکولز قائم کئے گئے ہیں۔

آبشار ڈرائیونگ سکول جیل روڈ اور ویمن آن ویل سکول ایل او ایس فیروز پور روڈ صرف خواتین کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔

اس حوالے سے سی ٹی او عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ سکولز میں خواتین کو ویمن ٹو ویمن سروس فراہم کی جا رہی ہے، ڈرائیونگ کورس میں الیکٹریکل و مکینیکل ورک بارے بھی تفصیلی بتایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ رائیڈ فار چینج کے تحت مختلف یونیورسٹیز اور کالجز میں سکوٹی ٹریننگ دی جا رہی ہے۔

Share
Related Articles

منی ٹریل کا ثبوت تو جسٹس قاضی فائز عیسٰی بھی پیش نہیں کر سکے تھے،اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس کے ملزم سے...

سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں آئینی بینچ میں سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے...

ٹرمپ کی تقریب حلف براداری کا دعوت نامہ ملا، ملکی حالات کے باعث معذرت کرلی، عارف علوی

کراچی:سابق صدر پاکستان اور پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی...