Home sticky post 2 محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

Share
Share

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی ۔آئندہ 6گھنٹے کے دوران گلگت بلتستان ،کشمیر میں تیزہواؤں کےساتھ بارش متوقع ہے۔ایبٹ آباد ،مانسہرہ بٹگرام ،شانگلہ ،ملاکنڈ، بونیر ، پشاور ،دیر،چترال ،سوات ،کوہستان ،کرم ،خبیر ،باجوڑ میں بارش کا امکان ہے۔کل سے 12مارچ تک گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں فلیش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے ۔

آئندہ چوبیس گھنٹےکےدوران خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان ،کشمیراورخطہ پوٹھوہارمیں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ ملک کےدیگرعلاقوں میں موسم خشک رہنےکاامکان ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹےکےدوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہا۔تاہم بالائی خیبرپختونخوااورکوئٹہ میں چند مقامات پر بونداباندی ہوئی۔میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے۔

آج ریکارڈ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:۔مٹھی40،تربت،شہیدبینظیرآباد،لسبیلہ، حیدرآباد اور چھور میں38ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دیگرشہروں میں کم سے کم درجہ حرارت کی تفصیل:اسلام آباد13،لاہور19،کراچی19،پشاور16،کوئٹہ12،ملتان20،گلگت8،سکردو6،مظفرآباد13،سرینگر6،مری8،دیر7،چترال4،راولاکوٹ7، مالم جبہ9،فیصل آباد19،سرگودھا19،جموں17،لہہ منفی3،پلوامہ6،اننت ناگ6،شوپیاں5 اوربارہمولہ میں6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...