Home sticky post 4 پشاور ہائیکورٹ کے 10 نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا

پشاور ہائیکورٹ کے 10 نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا

Share
Share

پشاور: پشاور ہائیکورٹ کے 10 نئے ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔
پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے نئے ایڈیشنل ججز سے حلف لیا، حلف برداری کی تقریب پشاور ہائیکورٹ میں منعقد ہوئی۔
جسٹس طارق آفریدی، جسٹس عبدالفیاض، جسٹس فرح جمشید، جسٹس انعام اللہ، جسٹس ثابت اللہ خان، جسٹس صلاح الدین،جسٹس صادق علی اورجسٹس مدثر امیر نے حلف اٹھایا، جسٹس اورنگزیب اور جسٹس قاضی جواد احسان بھی ایڈیشنل جج کا حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔
نئے ایڈیشنل ججز کے حلف لینے کے بعد پشاور ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد 23 ہوگئی، جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کیلئے 10 نئے ایڈیشنل ججز کی منظوری دی تھی۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی کی جانب سے توہین عدالت کی ائردرخواستوں پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل طلب

اسلام آباد:انسداد دہشتگری عدالت راولپنڈی بینچ نے بشریٰ بی بی کی جانب...

9 مئی مقدمات ،اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے پانچ مقدمات میں پی...

یو ایس ایڈ کو بند کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں، ایلون مسک

واشنگٹن:امریکا کی معروف کاروباری شخصیت ایلون مسک نے انکشاف کیا ہے کہ...