Home Uncategorized ملائیشیا میں بحریہ کے 2 ہیلی کاپٹرفضا میں ٹکرانے سے 10 افراد ہلاک

ملائیشیا میں بحریہ کے 2 ہیلی کاپٹرفضا میں ٹکرانے سے 10 افراد ہلاک

Share
Share

کوالالمپور:ملائیشیا میں بحریہ کے 2 ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرانے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیشین بحریہ کا بتانا ہے کہ آج صبح ساڑھے نو بجے نیوی پریڈ کی ریہرسل کے دوران لومت بیس پر حادثہ پیش آیا، افسوس ناک حادثے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات کی جائیں گی۔

اس حوالے سے وزیر دفاع کاکہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر ملائیشین نیوی کے 90 برس ہونے کی سالگرہ پر ہفتے کو پریڈ کی مشق کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے عملے کے ارکان کی شناخت کی تصدیق کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

ملائیشیا کے وزیراعظم انورابراہیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ایکس ) پر پیغام میں کہا کہ پوری قوم اس دردناک حادثے پر سوگوار ہے ۔ انہوں نے وفات پانے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کیلئے صبرجمیل کی دعا کی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...