Home sticky post 3 دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

Share
Share

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے ہراکر تین میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔
ڈھاکہ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی ٹیم 47.3اوورزمیں 274رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔اوپنر معاذ صداقت نے 46 گیندوں 75رنز کی اننگز کھیلی۔انہوں نے 5چھکے اور6چوکے لگائے۔

صاحبزادہ فرحان نے 31 اور شامل حسین نے 6رنز بنائے۔محمد رضوان نے 44 اور سلمان علی آغا نے 64رنز سکور کئے۔بنگلہ دیش کی طرف سے رشاد حسین نے تین وکٹیں حاصل کیں۔مہدی حسن میراز نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔تسکین احمد،مستفیض الرحمان اور ناہیدرانا کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

بنگلہ دیش نے 6.3اوورزمیں 3وکٹوں کے نقصان پر 27رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی۔بارش رکنے کے بعد بنگلہ دیش کو 32اوورزمیں 243رنز کا ہدف ملا تاہم اس کی ٹیم 23.3اوورزمیں 114رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔لٹن داس 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے معاذ صداقت اور حارث رؤف نے3،3وکٹیں حاصل کیں۔سیریز کا تیسرا اور آخری میچ اتوار کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...