Home highlight گزشتہ 34 ماہ سے جیلوں میں قید ہیں، پی ٹی آئی رہنماؤں کا چیف جسٹس کو خط

گزشتہ 34 ماہ سے جیلوں میں قید ہیں، پی ٹی آئی رہنماؤں کا چیف جسٹس کو خط

Share
Share

لاہور:کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں نے اپنی سزا کے خلاف اپیلیں مقرر کرنے کیلئے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری نے اپنے وکیل کے ذریعے خط جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ ہم پاکستان کے قانون کا احترام کرنے والے شہری ہیں، ہم نے اہلیت کے مطابق پاکستان کے لیے اپنی خدمات دیں، ہمیں ہمارے قانونی اور آئینی حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا کہ اے ٹی سی نے جولائی 2025 میں سزائیں سنائی تھیں، ہم گزشتہ 34 ماہ سے جیلوں میں قید ہیں، سزاؤں کے خلاف اپیلیں دائر کیں مگر 8 ماہ سے شنوائی نہیں ہو رہی، وکلاء نے اپیلوں پر جلد سماعت کے لیے کئی درخواستیں دی ہیں، ہم آپ سے اپیل کرتے ہیں کہ ہائیکورٹ کو ہماری اپیلیں سننے کی ہدایت کی جائے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے اپنے خط میں کہا کہ آپ نے بطور چیف جسٹس پاکستان اے ٹی سی کو 9 مئی کے کیسز کے جلد فیصلوں کی ہدایات دی تھیں، ہماری درخواست ہے کہ آپ ہماری اپیلوں پر جلد فیصلے کی ہدایت بھی دیں۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...