Home sticky post لاہور میں محفوظ بسنت کیلئے 10 کوئیک رسپانس ٹیمیں تشکیل

لاہور میں محفوظ بسنت کیلئے 10 کوئیک رسپانس ٹیمیں تشکیل

Share
Share

لاہور میں بسنت کے دوران شہریوں کے تحفظ، موثر مانیٹرنگ اور ناگہانی صورتحال بچاو کیلئے اہم ترین اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

لاہور کی 10 تحصیلوں میں اے سیز کی سربراہی میں 10 کوئیک ریسپانس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

کمشنر لاہور مریم خان نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنرز کنوینئر مقرر کیے گئے ہیں اور 13 محکمے ہر کوئیک ریسپانس ٹیم کے ممبر ہونگے۔ اسسٹینٹ کمشنرز بلڈنگز و چھتوں کے محفوظ و غیر محفوظ کے بارے باقاعدہ سرٹیفکیٹ جمع کرائینگے۔

مزید براں ایکسیئنز بلڈنگز، ایل ڈی اے، والڈ سٹی اتھارٹی روف ٹاپس کے سروے وسیفٹی کے بارے میں سرٹیفکیٹ جمع کرائیں گے۔

سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ ہلڑ بازی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پنجاب ساؤنڈ سسٹم ایکٹ 2015ء کی خلاف ورزی پرقانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سی سی پی او نے ہدایت دی کہ غیر قانونی پتنگ بازی اور دھاتی ڈور کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھی جائیں۔ ثقافتی سرگرمیوں کے دوران مذہبی، سماجی و اخلاقی اقدار کا احترام لازم ملزوم ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...