Home Uncategorized فلسطین، اسرائیل کشیدگی ،حماس کے حملوں میں 11 امریکی بھی مارے گئے

فلسطین، اسرائیل کشیدگی ،حماس کے حملوں میں 11 امریکی بھی مارے گئے

Share
Share

غزہ:فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جنگ میں مزید شدت آگئی، حماس کے حملوں میں 11 امریکی شہری بھی ہلاک ہو گئے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے حملوں میں 11 امریکی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی جبکہ حماس نے اسرائیل کے ایف 16 طیاروں کو بھی نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

ادھر غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے، ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 11سو تک پہنچ گئی ہے جبکہ 2 ہزار 741 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ میں فضائی حملے بڑھا دیے، اسرائیل کی جانب سے غزہ کے 100 شہری مقامات پر وحشیانہ بمباری کی گئی ہے۔

اسرائیلی بمباری سے 704 فلسطینی شہید اور 4 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے، فلسطینی شہدا میں 143 بچے اور 105 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ایک لاکھ 23 ہزار فلسطینی بے گھر ہوگئے ہیں۔

غزہ کیلئے خوراک، بجلی، فیول اور دیگر اشیا کی سپلائی معطل ہے جس پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں بجلی، ایندھن اور کھانے کی ترسیل بند ہونے سے سنگین صورت حال مزید بگڑ جائے گی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...