Home sticky post 3 ایرانی صدر نے اسرائیلی حملے میں وزیر انٹیلی جنس کی شہادت کی تصدیق کردی

ایرانی صدر نے اسرائیلی حملے میں وزیر انٹیلی جنس کی شہادت کی تصدیق کردی

Share
Share

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسرائیلی حملے میں ایران کے وزیر انٹیلی جنس اسماعیل خطیب کی شہادت کی تصدیق کردی۔

مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اسماعیل خطیب کی شہادت کا واقعہ اسرائیل کا ایک بزدلانہ اقدام ہے، اس واقعے پر پورا ملک سوگوار ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اسرائیل کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس کی افواج نے تہران میں رات کے وقت کیے گئے فضائی حملے میں ایرانی انٹیلی جنس کے سربراہ کو نشانہ بنایا۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ روز ایران کی قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی کو ان کے بیٹے مرتضیٰ کے ہمراہ شہید کر دیا تھا۔

علی لاریجانی کو مشرقی تہران میں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنی بیٹی سے ملنے گئے ہوئے تھے۔

قبل ازیں پاسدارن انقلاب نے پاسیج کے سربراہ غلام رضا سلیمانی کی شہادت کی تصدیق کی تھی. اسرائیلی فضائیہ نے تہران میں بسیج فورس کی تنصیبات پر حملہ تھا۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...