Home نیوز پاکستان سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر قومی اسمبلی کے سابق11اراکین نا اہل قرار

سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر قومی اسمبلی کے سابق11اراکین نا اہل قرار

Share
Share

اسلام آباد: سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے سابق11اراکین کو نا اہل قرار دے دیا۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ اسمبلی کے 7 سابق اراکین بھی نا اہل قرار ، گوشوارے جمع کرانے تک یہ اراکین نااہل رہیں گے، گوشوارے جمع کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نااہل اراکین میں خرم دستگیر، محسن نواز رانجھا،اسحاق خان،محمد علی شامل کمال الدین،عصمت اللہ،سید محمود شاہ،ثمینہ مطلوب شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مس نصیبہ،شمیم آرا پنور ،محمود شاہ روبینہ عرفان بھی نا اہل قرار جبکہ سندھ اسمبلی کے سات اراکین عدیل احمد ، حزب اللہ بوگیو، ارسلان تاج، عارف مصطفیٰ، عمران شاہ، علی غلام اور مس طاہرہ بھی نا اہل قرار دیئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن میں نااہل سابق رکن بلوچستان اسمبلی یار محمدرند، سکندر علی،میر حمل و دیگر شامل ہیں۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ...

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

ڈھاکا:ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...

ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

اسلام آباد:رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ملک بھر کی مساجد میں...