Home sticky post 3 بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

Share
Share

ڈھاکا:ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے کہ بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی جانب سے تین کھلاڑی ڈیبیو کریں گے۔

ڈھاکا میں پری میچ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے بتایا کہ صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت اور شامل حسین کو قومی ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور یہ کھلاڑی اپنے کیریئر کا پہلا ون ڈے میچ کھیلیں گے۔

کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ تینوں کھلاڑی شاندار کارکردگی دکھائیں گے کیونکہ انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ پرفارمنس دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی ٹاپ اسکورر رہ چکے ہیں۔

شاہین آفریدی کے مطابق ٹیم سے کسی سینئر کھلاڑی کو ڈراپ نہیں کیا گیا بلکہ دورہ بنگلا دیش میں نوجوان کرکٹرز کو موقع دیا جا رہا ہے تاکہ آئندہ بڑے ٹورنامنٹس خصوصاً ورلڈ کپ کے لیے مضبوط ٹیم تیار کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی مضبوط فاسٹ بولنگ کے لیے جانی جاتی ہے اور کوشش ہوگی کہ فاسٹ بولرز کے ساتھ اسپنرز بھی اہم کردار ادا کریں۔ قومی ٹیم کا ایک اور پریکٹس سیشن ہوگا جس کے بعد پلیئنگ الیون کو حتمی شکل دی جائے گی۔

قومی کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ہر ٹیم اپنی ہوم کنڈیشنز میں بہتر کھیلتی ہے اور بنگلا دیش ایک مضبوط حریف ہے، تاہم پاکستان کی ٹیم حالیہ سیریز میں اچھی کارکردگی دکھا چکی ہے اور جیت کے لیے پُرامید ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...