Home Uncategorized بھارت میں شادی سے واپسی پر ایک ہی خاندان کے 11 افراد سیلابی ریلے کی نذر ہو گئے

بھارت میں شادی سے واپسی پر ایک ہی خاندان کے 11 افراد سیلابی ریلے کی نذر ہو گئے

Share
Share

نئی دہلی: بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں ایک کار پانی میں بہہ گئی جس میں موجود 11 میں سے 9 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ خاندان ہماچل پردیش سے ریاست پنجاب شادی میں شرکت کرنے گئے تھے۔ واپسی آتے ہوئے سیلابی ریلہ کی نذر ہوگئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ پہلے یہ گاڑی رک گئی تھی تاکہ سیلابی ریلا گزر جائے تاہم ایک اور گاڑی کو گزرتا دیکھ کر انھوں نے بھی گاڑی چلادی لیکن ان کی گاڑی الٹ گئی۔

اس خاندان کی گاڑی الٹی حالت میں ہی بہتی گئی۔ گاڑی میں موجود افراد پانی میں بہہ گئے۔ امدادی کاموں کے دوران 9 لاشیں نکالی گئیں جب کہ ایک بچے کو زندہ بچالیا گیا۔

ایک شخص تاحال لاپتا ہے جس کی تلاش کا کام جاری ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...