Home تازہ ترین کویت میں زہریلی شراب سے 13 تارکینِ وطن ہلاک، 31 وینٹی لیٹر پر اور 21 نابینا ہوگئے

کویت میں زہریلی شراب سے 13 تارکینِ وطن ہلاک، 31 وینٹی لیٹر پر اور 21 نابینا ہوگئے

Share
Share

کویت سٹی :خلیجی ریاست کویت میں ملاوٹ شدہ شراب پینے سے ہلاکتوں کا سلسلہ خوفناک رخ اختیار کر گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق کویت کی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ زہریلی شراب پینے سے اب 13 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

وزارت صحت نے بتایا کہ زہریلی شراب پینے سے 63 سے زائد افراد کی حالت تشویشناک ہے جن میں سے 31 کو وینٹی لیٹر پر منتقل کرنا پڑا۔ 21 بینائی محروم ہوگئے۔

کویتی وزارتِ صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شراب میں میتھانول کی موجودگی پائی گئی جو ایک انتہائی خطرناک کیمیکل ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کیمیکل کا پہلا حملہ بصارت پر ہوتا ہے اور متاثرہ شخص بینائی محروم یا کمزور ہوجاتی ہے۔

زہریلی شراب پینے سے متاثرہ افراد کی اکثریت جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے تارکینِ وطن پر مشتمل ہے، جو کویت میں تعمیراتی، گھریلو اور تجارتی خدمات کے شعبوں میں کام کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ کویت میں 1964 سے شراب کی درآمد پر مکمل پابندی عائد ہے جبکہ 1980 کی دہائی میں شراب نوشی کو بھی مجرمانہ عمل قرار دیا گیا۔

ان پابندیوں کے باوجود غیر قانونی طور پر تیار کی جانے والی شراب کی خفیہ فروخت ایک دیرینہ مسئلہ ہے، جس سے اکثر غریب تارکینِ وطن متاثر ہوتے ہیں۔

صحت عامہ کے ماہرین کے مطابق میتھانول انسانی جسم کے لیے مہلک زہر ہے۔ یہ جگر، دماغ، اور بینائی کے اعصاب پر براہِ راست حملہ کرتا ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...