راولپنڈی: کلر کہار میں مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق اسلام آباد سے لاہور جانے والی بس کلر کہار کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث بریک فیل ہونے سے پیش آیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں 5 خواتین اور تین بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے، ز خمیوں اور ڈیڈ باڈیز کو ٹراما سنٹر کلرکہار منتقل کردیا گیا۔
نجی کمپنی کی بس نمبر BSG-055 کو بوتھ نمبر 224 کے قریب حادثہ پیش آیا جو اسلام اباد سے لاہور جا رہی تھی، حادثہ کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں، ڈی آئی جی موٹروے، ڈپٹی کمشنر چکوال موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی۔