Home Uncategorized تیز ترین مرچوں والے آلو کے چپس کھانے سے 14 طلبا ہسپتال پہنچ گئے

تیز ترین مرچوں والے آلو کے چپس کھانے سے 14 طلبا ہسپتال پہنچ گئے

Share
Share

ٹوکیو: جاپان میں ایک ہائی اسکول کے چودہ طالب علموں کو حال ہی میں پیٹ میں درد، متلی اور منہ میں جلن کے ساتھ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ تفتیش پر پتہ چلا کہ تمام بچوں نے تیز ترین مرچوں والے آلو کے چپس کھائے تھے۔

تقریباً 12:40 بجےدارالحکومت ٹوکیو کے روکوگو کوکا ہائی اسکول میں فرسٹ ایئر کے کئی طالب علموں کو متلی کے ساتھ ساتھ پیٹ اور منہ میں درد کی شکایت کے بعد ہنگامی صورتحال میں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

متاثرہ طلبا میں تیرہ لڑکیاں اور ایک لڑکا تھے جنہوں نے “ghost pepper” نامی تیز مرچوں والے آلو کے چپس کھائے تھے۔ اس مرچی کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں دنیا کی سب سے تیز مرچی کے طور پر درج کیا گیا ہے۔

اسپتال میں داخل کرائے گئے طلبا کا فوری علاج کیا گیا جس کے بعد انہیں چھٹی دے دی گئی۔ رپورٹس کے مطابق درد کی وجہ سے کچھ طلباء اسکول میں ہی گر گئے تھے۔

مذکورہ بالا واقعے کو نوجوان طالب علموں کے لیے ایک انتباہ کے طور پر فروغ دیا جا رہا ہے جو اس طرح کی مصالحہ دار مصنوعات کھانا چاہ رہے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...