Home sticky post 2 پاک فوج کے 166 افسروں اور جوانوں کو شاندار خدمات کے اعتراف میں فوجی اعزازات عطا

پاک فوج کے 166 افسروں اور جوانوں کو شاندار خدمات کے اعتراف میں فوجی اعزازات عطا

Share
Share

راولپنڈی:راولپنڈی کور کے 166 افسروں اور جوانوں کو قوم کے لیے ان کی شان دار خدمات کے اعتراف میں فوجی اعزازات سے نوازا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق راولپنڈی کور کے 166 افسران اور جوانوں کو اعزازات دینے کے لیے منعقد پروقار تقریب کے مہمان خصوصی کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز تھے، جنہوں نے فوجی افسروں اور جوانوں کو تمغہ امتیاز (ملٹری)، ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت کے اعزازات سے نوازا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دو جونیئر کمیشنڈ افسران اور 15 سپاہیوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا، 47 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 102 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ شہدا کے قریبی رشتہ داروں نے بعد از مرگ ان کے اعزازات وصول کیے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کور کمانڈر نے شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہدا کی قربانیوں کو شان دار خراج عقیدت پیش کیا، تقریب میں بڑی تعداد میں اعلیٰ فوجی افسران اور ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

Share
Related Articles

بھارتی جارحیت افسوسناک، دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں،عالمی برادری

عالمی برادری نے بھارتی جارحیت کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے زور دیا...

پاک فضائیہ کے ہاتھوں رافیل طیاروں کی تباہی، فرانسیسی کمپنی کے شیئرز گر گئے

پیرس:پاکستان کی جانب سے حالیہ دفاعی کارروائی میں بھارتی فضائیہ کے تین...

بھارتی حملوں میں 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری...