Home کھیل اذلان شاہ ہاکی کپ کے لئے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

اذلان شاہ ہاکی کپ کے لئے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد: اذلان شاہ ہاکی کپ کے لئے اٹھارہ رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان ہو گیا۔

قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ رولنٹ اولٹمنز نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی شاہد السلام اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نماٸندہ اولمپیئن منظور الحسن کے ہمراہ فاٸنل ٹراٸلز کے بعد نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کیا۔

ٹیم میں سات ریزرو کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ عماد شکیل بٹ کو قومی ہاکی ٹیم کا کپتان اور ابوبکر کو ناٸب کپتان مقرر کیا گیا ہے، قومی اسکواڈ 2 مٸی کو ملائیشیا روانہ ہوگا۔

دیگر کھلاڑیوں عبداللہ ، منیب الرحمن ، اسامہ بشیر، احتشام ، ایم عبداللہ سفیان ، سلمان رزاق، ارشد لیاقت، معین شکیل، ذکریا حیات، مرتضیٰ یعقوب، غضنفر علی، عبد الرحمٰن سینٸر، حنان شاہد، رانا وحید اور اعجاز احمد شامل ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں ہیڈ کوچ رولنٹ اولٹمنز کا کہنا ہے کہ موجودہ ٹیلنٹ کو دیکھ کر بہترین ٹیم تیار کرنے کی کوشش کی، جو ٹیم میں شامل نہیں وہ مزید محنت کریں، ہمارا ٹارگٹ نیشنز ہاکی کپ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اذلان شاہ کے بعد نیشنز کپ کیلٸے ٹیم میں تبدیلی کی جا سکتی ہے، ہمیں اذلان شاہ کپ کے نتاٸج کی فکر نہیں، ہم نے ایک بہتر ٹیم تیار کرنی ہے، کھلاڑیوں نے اچھا رزلٹ دکھایا تو ایونٹ جیت سکتے ہیں۔

Share
Related Articles

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

سلہٹ میں اہم ٹیسٹ مقابلہ Bangladesh میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے...

پی ایس ایل 11 فائنل: Peshawar Zalmi چیمپئن، Hyderabad Kingsmen کو شکست

لاہور: Peshawar Zalmi نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے Hyderabad Kingsmen...

پاکستان سپر لیگ الیون کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارھویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان...