Home تازہ ترین 190 ملین پاؤنڈ کیس ،بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر

190 ملین پاؤنڈ کیس ،بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر

Share
Share

اسلام آباد :اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔
میڈیارپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں 5 جون کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔
قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے، گزشتہ ہفتے پی ٹی آئی لیڈرشپ نے کیس مقرر کرنے کی استدعا کی تھی۔
سترہ جنوری 2025 کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کے ریفرنس میں عمران خان کو مجرم قرار دیتے ہوئے 14 سال قید اور ان کی اہلیہ مجرمہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
بانی پی ٹی آئی پر 10 لاکھ اور بشریٰ بی بی پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا، جرمانے کی عدم ادائیگی پر عمران خان کو مزید 6 ماہ جب کہ بشریٰ بی بی کو 3 ماہ کی قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ...

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

ڈھاکا:ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...

ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

اسلام آباد:رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ملک بھر کی مساجد میں...