Home sticky post 190 ملین پاوٴنڈز کیس، بانی پی ٹی آئی کو 14 اور بشریٰ بی بی کو 7 سال سزاسنادی گئی

190 ملین پاوٴنڈز کیس، بانی پی ٹی آئی کو 14 اور بشریٰ بی بی کو 7 سال سزاسنادی گئی

Share
Share

راولپنڈی: 190 ملین پاوٴنڈز کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو 14 اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال کی سزا سنا دی گئی۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا 190 ملین پاوٴنڈز کیس کا محفوظ فیصلہ سنانے کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے، ملزمان کی حاضری پوری ہونے پر فاضل جج نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
جج رانا ناصر جاوید نے اڈیالہ جیل میں فیصلہ سنایاکیس میں عمران خان کو 14 اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال کی سزا سنا دی گئی۔بشری بی بی کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیاگیا۔ بانی پی ٹی آئی کو 10 لاکھ جرمانہ کردیاگیا جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 6 ماہ قید کاٹنی ہوگی
القادر یونیورسٹی سرکاری کنٹرول میں دے دی گئی القادر یونیورسٹی کو بحق سرکار ضبط کر لیا گیا۔
قبل ازیں اہم کیس کی سماعت کے موقع پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل سے کمرہ عدالت لایا گیا جبکہ انکی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی عدالت پہنچیں، ان سے قبل نیب پراسیکیوشن ٹیم کے 3 ارکان عرفان احمد، سہیل عارف اور اویس ارشد بھی اڈیالہ جیل پہنچنے جبکہ وکیل صفائی سلمان اکرم راجا اور بشریٰ بی بی کی بیٹی اور داماد بھی عدالت میں موجود تھے۔
سماعت کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں کو بھی بلایا گیا تھا، اس موقع پر جیل کے باہر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے، ایلیٹ کمانڈوز بھی جیل کے باہر سکیورٹی کا حصہ تھے، پولیس کی جانب سے اہم کیس کی سماعت کے موقع پر اڈیالہ جیل کی دیوار اور سامنے کھڑی تمام گاڑیوں کو بھی ہٹوا دیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

پاکستان میں بین الاقوامی مسافروں کے لئے ٹریول سم متعارف

اسلام آباد:ملک کے معروف ٹیلی کام آپریٹر ٹیلی نار نے ٹریول ایجنٹس...

پی ٹی آئی کو ہائی کورٹ جانے پر مزید مایوسی ہوگی کیوں کہ یہی فیصلہ برقرار رہے گا،فیصل واوڈا

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مذاکرات کرنے والے...

انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے پر تین سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے پر...