Home sticky post 5 غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت آج مزید 2 اسرائیلی یرغمالی رہا

غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت آج مزید 2 اسرائیلی یرغمالی رہا

Share
Share

غزہ:غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت آج مزید 2 اسرائیلی یرغمالیوں کو خان یونس میں ریڈ کراس کے حوالے کر دیا گیا۔
حماس نے آج 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنا ہے تاہم ابھی 2 اسرائیلی یرغمالیوں اوفر کالدرون اور یارڈن بیباس کو رہا کیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق تیسرے اسرائیلی یرغمالی کیتھ سیگل کو غزہ سٹی میں ریڈ کراس کے سپرد کیا جائے گا جبکہ جواب میں اسرائیل 183 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔
جنگ بندی معاہدے کے پہلے 42 روزہ مرحلے میں 33 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے 1900 فلسطینی قیدیوں کو آزاد کیا جا رہا ہے۔
دوسرے مرحلے کے مذاکرات پیر کو شروع ہوں گے، جن میں باقی یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ کے مستقل خاتمے پر بات چیت کی جائے گی۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق جنگ بندی کے بعد آج رفح کراسنگ سے 50 فلسطینی مریضوں کی مصر منتقلی متوقع ہے۔
ادھر اسرائیلی فورسز نے طولکرم اور جنین پناہ گزین کیمپ میں عمارتوں کو دھماکے سے اڑا دیا، ڈرون سے ہوئی بم باری میں مزید 2 فلسطینی شہید ہو گئے۔

Share
Related Articles

کے پی حکومت کا مستحق خاندانوں کیلئے خصوصی رمضان پیکیج کا اعلان

پشاور : خیبر پختونخوا حکومت نے مستحق خاندانوں کیلئے خصوصی رمضان پیکیج...

جوڈیشل کمیشن اجلاس، پشاور ہائیکورٹ کیلئے 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی

اسلام آباد: چیف جسٹس آف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہونے...

تحریک انصاف نے پیکا ایکٹ کے خلاف ووٹ دیا ، عمر ایوب

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ میرے...

سیکیورٹی فورسز کابلوچستان میں آپریشن ، 18جوان شہید ، 12 دہشت گرد مارے گئے

راولپنڈی :بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں سیکیورٹی فورسز نے...