Home Uncategorized اسرائیل میں چاقو بردار نوجوان کے حملے میں 2 افراد ہلاک اور 3زخمی

اسرائیل میں چاقو بردار نوجوان کے حملے میں 2 افراد ہلاک اور 3زخمی

Share
Share

 

تل ابیب: اسرائیل میں چاقو بردار فلسطینی نوجوان کے حملے میں ایک اسرائیلی خاتون ہلاک اور 3 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک نے دوران علاج دم توڑ دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی حملہ آور جوابی کارروائی میں مارا گیا تاہم نوجوان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

اسرائیلی پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی نوجوان کے دیگر ساتھی بھی علاقے میں موجود ہوسکتے ہیں اس لیے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا اور ہیلی کاپٹرز کی مدد سے سرچ آپریشن کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سرچ آپریشن کے باوجود فلسطینی نوجوان کے ساتھیوں کو سراغ نہیں لگایا جا سکا تاہم تلاش کا عمل ان کی گرفتاری تک جاری رہے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ علی الصبح تل ابیب کے مضافاتی علاقے ہولون میں پیش آیا جس وقت بازار میں کافی رش ہوتا ہے۔ علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملے میں ایک خاتون موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں جب کہ ایک شخص نے اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا بقیہ 2 زخمیوں میں سے بھی ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...