Home sticky post 2 یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتار

یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتار

Share
Share

گجرانوالہ:یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایف آئی اے گجرانوالہ زون نے یونان کشتی حادثے میں ملوث عناصر کے خلاف مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

بیان کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد اسلم اور سعید احمد شامل ہیں، ملزم محمد اسلم یونان کشتی حادثے میں ملوث ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم انسانی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا کارندے ہے، گرفتار ملزم نے متاثرین کو یورپ بھجوانے کے نام لاکھوں روپے ہتھیائے، ملزم نے متاثرین سے مجموعی طور پر 85 لاکھ روپے ہتھیائے، ملزم نے گینگ کے دیگر ملزمان کی مدد سے متاثرین کو پہلے لیبیا بھجوایا، بعد ازاں ملزم نے متاثرین کو کشتی کے ذریعے لیبیا سے یونان بھجوانے کی کوشش کی۔

اس میں کہا گیا کہ کشتی حادثے میں متاثرہ شہری لاپتہ ہوگئے، ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے گجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا، ایک اور کاروائی میں انسانی اسمگلر کو گجرات سے گرفتار کیا گیا، ملزم جعلی سفری دستاویزات بنوانے میں ملوث ہے۔

ایف آئی اے نے کہا کہ ملزم جعلی دستاویزات کی آڑ میں بھاری رقوم وصول کرتا رہا، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ڈائریکٹر گجرانوالہ زون نے کہا کہ یونان کشتی حادثے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی شخص کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں، ٹھوس شواہد کی روشنی میں ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائیں گے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل یونان کے جنوبی جزیرے گاوڈوس کے قریب کشتی الٹنے کے بعد متعدد تارکین وطن ڈوب کر ہلاک جب کہ کئی لاپتا ہوگئے تھے۔

بعد ازاں یونانی حکام نے لاپتا افراد کو مردہ قرار دیتے ہوئے ان کی تلاش اور ریسکیو کے لیے جاری آپریشن روک دیا تھا جس کے بعد سانحے میں مرنے والے پاکستانیوں کی تعداد 40 ہوگئی تھی۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ...

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

ڈھاکا:ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...

ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

اسلام آباد:رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ملک بھر کی مساجد میں...