Home highlight 2025 تاریخی کامیابیوں کا سال رہا، 2026 مزید خوشحالی لے کر آئے گا،مریم اورنگزیب

2025 تاریخی کامیابیوں کا سال رہا، 2026 مزید خوشحالی لے کر آئے گا،مریم اورنگزیب

Share
Share

لاہور: سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے قوم کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2025 پاکستان کی تاریخ میں بے مثال اور یادگار کامیابیوں کا سال ثابت ہوا جبکہ 2026 ملک کے لیے مزید ترقی، خوشحالی اور کامیابیوں کی نوید لے کر آئے گا۔
مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قائد محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان نے نئی بلندیوں کو چھوا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو معاشی استحکام حاصل ہوا، درست پالیسیوں کے باعث معاشی اصلاحات ممکن ہوئیں اور عالمی سطح پر پاکستان پر اعتماد بحال ہوا۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت نے مشکل چیلنجز کے باوجود عملی ترقی کو ممکن بنایا اور اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو تاریخی کامیابیاں عطا فرمائیں، معرکہ حق میں پاکستان کی عظیم فتح وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت کا نتیجہ ہے۔
سنیئر وزیر پنجاب نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جرات، حکمتِ عملی اور مضبوط عزم نے ملکی سلامتی کو یقینی بنایا جس سے پاکستان کی طاقت اور استقامت کی روایت مزید مضبوط ہوئی۔
مریم اورنگزیب نے پنجاب سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبہ ترقی کی نئی تاریخ رقم کر رہا ہے، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی پالیسیوں کے باعث پنجاب ایک ماڈل صوبہ بن چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ مریم نواز شریف کی قیادت نوجوانوں میں اعتماد، امید اور فخر پیدا کر رہی ہے جبکہ پنجاب خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ سال 2026 پاکستان کے لیے مزید خوشحالی، استحکام اور کامیابیوں کا سال ثابت ہوگا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...