Home Uncategorized عالیہ بھٹ کی نئی فلم کو بغیر کسی کٹ کے نمائش کی اجازت

عالیہ بھٹ کی نئی فلم کو بغیر کسی کٹ کے نمائش کی اجازت

Share
Share

ممبئی: بالی وڈ کی دو بڑی فلموں کا ٹکراؤ ہونے والا ہے۔ “جگرا” اور “وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو” 11 اکتوبر (کل) کو سینما گھروں میں ریلیز ہوں گی۔ دونوں فلموں کو سنسر بورڈ کی منظوری مل چکی ہے اور ان میں کچھ تبدیلیاں کی گئیں۔

عالیہ بھٹ اور ویدنگ رائنا کی فلم “جگرا” کو سنسر بورڈ نے 3 اکتوبر کو U/A سرٹیفکیٹ کے ساتھ منظور کیا۔ فلم میں کچھ پرتشدد اور پریشان کن مناظر شامل ہیں، لیکن سنسر بورڈ نے کسی بھی سین یا شاٹ کو کاٹنے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔

صرف دو مناظر میں منشیات کے استعمال سے متعلق اینٹی ڈرگ پیغام شامل کرنے کا حکم دیا گیا۔ فلم کی کل لمبائی 155 منٹ ہے، یعنی 2 گھنٹے 35 منٹ ہے۔

راجکمار راؤ، ترپتی ڈمری اور ملکا شراوت کی فلم “وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو” میں کسی بھی بصری کٹ کی ضرورت نہیں سمجھی گئی، حالانکہ فلم کا موضوع ایک نجی ویڈیو کے ارد گرد گھومتا ہے۔ لیکن کچھ ڈائیلاگس کو سنسر کیا گیا۔

یہ فلم 152 منٹ 5 سیکنڈ کی ہے اور اسے 7 اکتوبر کو U/A سرٹیفکیٹ دیا گیا۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...