Home sticky post 3 نادرا میگا سینٹرز پر چوبیس گھنٹے کام کرنے والے پاسپورٹ کاوٴنٹرز قائم

نادرا میگا سینٹرز پر چوبیس گھنٹے کام کرنے والے پاسپورٹ کاوٴنٹرز قائم

Share
Share

اسلام آباد: نادرا میگا سینٹرز پر 24 گھنٹے کام کرنے والے پاسپورٹ کاوٴنٹرز قائم کر دیئے گئے۔ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی کا کہنا ہے کہ شہریوں کے لئے آسان پراسس اور بروقت اجراء یقینی بنایا جا رہا ہے،
محکمہ پاسپورٹس کی جانب سے وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا۔
محسن نقوی کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے کراچی کے ناظم آباد اور سیمنز چورنگی سائٹ میں 10 پاسپورٹس پراسسنگ کاوٴنٹرز قائم کر دیئے گئے، نادرا میگا سینٹرز میں بنائے گئے پاسپورٹس پراسسنگ کاوٴنٹرز سے شہری 24 گھنٹے مستفید ہو سکیں گے۔
ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی کا کہنا ہے 24/7 پاسپورٹس پراسسنگ کاوٴنٹرز کا دائرہ کار ملک بھر میں بڑھایا جا رہا ہے، اسلام آباد میں قائم دفتر پہلے ہی 24/7 کر دیا گیا، کراچی میں عوامی مرکز اور لاہور میں گارڈن ٹاوٴن کے دفاتر بھی عوام کیلئے 24 گھنٹے کھلے ہیں۔
مصطفیٰ جمال قاضی نے مزید کہا کہ پاسپورٹس کے اجراء میں تاخیر کا مسئلہ پوری طرح حل کر لیا گیا ہے، شہریوں کے لئے آسان پراسس اور بروقت اجراء یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...