Home sticky post 2 ۔ 26 ویں ترمیم جمہوریت کی راہ میں بہت بری رکاوٹ ہے،بیرسٹر گوہر

۔ 26 ویں ترمیم جمہوریت کی راہ میں بہت بری رکاوٹ ہے،بیرسٹر گوہر

Share
Share

لاہور :چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کاکہنا ہے کہ 26 ویں ترمیم جمہوریت کی راہ میں بہت بری رکاوٹ ہے۔پی ٹی آئی ایوان کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ عمران خان بھی جیل میں اس ملک کے آزادی کے لیے ہے۔۔

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوی ایشن کے زیر اہتمام 26 ویں آئینی ترمیم اور سیاسی بحران کے موضوع پر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج کے کامیاب سیمینار پر وکلا کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ عوام کے حقوق اور عدلیہ کی بحالی کے لیے ہر تاریخ کا آغاز لاہور ہائی کورٹ بار سے ہوا۔

انہوں نے کہا کہ 26 ویں ترمیم کے خلاف بھی تحریک یہاں سے کامیاب ہوگی۔ 26 ویں ترمیم پر میں بات کرنا چاہتا ہوں، جیسے یہ بنائی گئی، اس کو پاس کیا گیا، یہ جمہوریت کے راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہے۔ پی ٹی آئی ایوان کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ عمران خان بھی جیل میں اس ملک کے آزادی کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین میں ترمیم کے لیے ایک اسپیشل پروسجر ہے، یہ ترمیم پاس کروانے میں تمام قانون کو برعکس رکھا گیا۔ پارٹی کی ڈائریکشن کے بغیر ووٹ تصور کیسے کیا جا سکتا ہے؟ اسی طرح اکثریت کے خلاف یہ ترمیم ہوئی، ہم اسے نہیں مانتے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پہلے یہ چاہتے تھے کہ یہ ایک نئی کورٹ بنانے جا رہے ہیں۔ کورٹ کے اندر ایک کورٹ بنائی گئی ہے۔ 6 کروڑ عوام نے ووٹ دیا، یہ سیاسی نظام تباہ ہو چکا ہے۔ جوڈیشری کو خودمختار ہونا چاہیے۔ سپریم کورٹ اس ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرے اور وہ ججز ان درخواستوں کو سنیں جو 26 ویں ترمیم سے پہلے کے ججز تھے۔

کنونشن میں بیرسٹر گوہر کے علاوہ محمود خان اچکزئی، حامد خان، سردار لطیف کھوسہ، ہائی کورٹ بار کے صدر، اسد منظور بٹ، سابق صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری، صدر پریس کلب ارشد انصاری، سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار اشتیاق اے خان، صدر لاہور بار ایسوسی ایشن مبشر رحمن علی احمد کرد اور دیگر بھی شریک ہوئے۔

Share
Related Articles

انمول عرف پنکی کی چہرہ ڈھانپ کر عدالت میں پیشی، تشدد اور جھوٹے مقدمات کا الزام

کراچی کی عدالت میں اہم پیشی Karachi میں منشیات فروشی کے مقدمات...

آبنائے ہرمز کے قریب ایک اور بھارتی بحری جہاز تباہ، مودی حکومت خاموش

بھارتی بحری جہاز تباہ ہونے کی اطلاعات Strait of Hormuz کے قریب...

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

سلہٹ میں اہم ٹیسٹ مقابلہ Bangladesh میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے...

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری

این ڈی ایم اے کا اہم موسمی الرٹ اسلام آباد: National Disaster...