Home Uncategorized اسرائیلی بمباری سے مزید 30 فلسطینی شہید، تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی

اسرائیلی بمباری سے مزید 30 فلسطینی شہید، تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی

Share
Share

غزہ:صیہونی فورسز نے غزہ پر بربریت کی انتہا کردی، قابض اسرائیلی فوج کے خان یونس کے قریب فضائی حملے میں 30 فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد شہدا کی مجموعی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

غزہ کے نہتے شہریوں پر اسرائیلی مظالم کا سلسلہ تاحال جاری ہے، صیہونی فورسز کے خان یونس کے قریب فضائی حملے میں 30 نہتے فلسطینی شہید جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فورسز کی جانب سے فضائی حملہ رہائشی عمارتوں پر کیا گیا جس سے متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں، فضائی حملے کے باعث درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 7 ہزار 28 ہو گئی ہے، شہدا میں 3 ہزار بچے اور 1 ہزار 709 خواتین بھی شامل ہیں۔

صیہونی فوج مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی 104 فلسطینیوں کو شہید کر چکی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج نے 250 مقامات پر حملے کیے۔

اسرائیلی ڈیفنس فورس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گزشتہ رات متعدد مقامات پر ٹینکوں سے ہدف کو نشانہ بنایا گیا، یہ زمینی حملہ اگلے مراحل کی تیاری ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...