Home sticky post 4 ایران جنگ میں ہمیں کسی مدد کی ضرورت نہیں، اتحادیوں کے انکار پر امریکی صدر برہم

ایران جنگ میں ہمیں کسی مدد کی ضرورت نہیں، اتحادیوں کے انکار پر امریکی صدر برہم

Share
Share

واشنگٹن: ایران کے خلاف جاری جنگ کے دوران اتحادی ممالک کی جانب سے مدد کی درخواستیں مسترد ہونے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کو کسی کی مدد کی ضرورت نہیں۔
وائٹ ہاوٴس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایک طاقتور ملک ہونے کے ناطے امریکا اپنے فیصلے خود کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اسے کسی بیرونی مدد کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے نیٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد اس وقت ایک بڑی غلطی کر رہا ہے اور اسے اس صورتحال میں امریکا کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے تھا۔
فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کے آبنائے ہرمز سے متعلق کسی فوجی کارروائی میں شامل نہ ہونے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ میکرون جلد عہدہ چھوڑ دیں گے۔
ٹرمپ نے جاپان، آسٹریلیا اور جنوبی کوریا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ممالک امریکا کے موٴقف سے متفق تھے، لیکن مشکل وقت میں انہوں نے عملی مدد فراہم نہیں کی۔
خیال رہے کہ برطانیہ، فرانس، آسٹریلیا، جاپان، جنوبی کوریا اور چین پہلے ہی آبنائے ہرمز سے متعلق کسی ممکنہ کارروائی میں شرکت سے انکار کر چکے ہیں۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...