Home Uncategorized چین کے ریسٹورنٹ میں گیس لیکج دھماکے سے 31 فراد ہلاک

چین کے ریسٹورنٹ میں گیس لیکج دھماکے سے 31 فراد ہلاک

Share
Share

این چوان: چین کے شمال مغربی شہر این چوان کے ایک ریسٹورنٹ میں گیس کے اخراج سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 31 فراد ہلاک ہو گئے۔ زور دار دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق بار بی کیو ریسٹورنٹ کے اندر دھماکہ گیس کا سلنڈر پھٹنے سے ہوا جس کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دھماکہ بدھ کی رات مقامی وقت کے مطابق تقریباً 8 بج کر 40 منٹ پر اس وقت پیش آیا جب وہاں لوگ تین روزہ ڈریگن بوٹ فیسٹیول کے موقع پر جمع ہو رہے تھے۔

خبر رساں ایجنسی زینوا نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ دھماکہ لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کے اخراج کی وجہ سے ہوا۔ زور دار دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

چین کے صدر شی جن پنگ واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کے علاج کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ اہم صنعتوں اور شعبوں میں حفاظتی نگرانی کو مضبوط بنانا ہوگا۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...