Home کھیل تیسرا ون ڈے، انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

تیسرا ون ڈے، انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

Share
Share

اوول: بین سٹوکس کے لاٹھی چارج کی بدولت انگلینڈ نے تیسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کو 181 رنز سے شکست دے دی۔

اوول میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48.1 اوور میں 368 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

انگلش ٹیم کی جانب سے بین سٹوکس نے 124 گیندوں پر 182 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، انہوں نے اننگز میں 9 چھکے اور 15 چوکے لگائے۔

ڈیوڈ ملان نے 96، کپتان جوز بٹلر 38 اور معین علی 12 رنز بناکر نمایاں رہے، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 187 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، کیوی ٹیم کی جانب سے گلن فلپس 72 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے۔

خیال رہے کہ انگلینڈ نے 4 میچز کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...