Home کھیل تیسرا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

تیسرا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

Share
Share

راولپنڈی: ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کا 179 رنز کا ہدف کیوی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے مارک چیپمین 87 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، ڈین فاکس کرافٹ نے 31، ٹم رابنسن نے 28 اور ٹم سیفرٹ نے 21 رنز بنائے۔ جیمز نیشم 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی طرف سے نسیم شاہ نے ایک اور عباس آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور بابراعظم نے اننگز کا آغاز کیا، صائم ایوب 32 اور بابراعظم 37 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

محمد رضوان نے 23 رنز بنائے جبکہ شاداب خان 41 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، عثمان خان 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ عرفان خان 30 اور افتخار احمد 2 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے اش سوڈھی نے 2، مائیکل بریسویل اور جیکب ڈفی نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فاسٹ بولر محمد عامر کی جگہ عباس آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا تھا۔

نیوزی لینڈ کے جوش کلارکسن اور بین لِسٹر دونوں بیماری کے باعث میدان میں نہ آسکے، زیک فولکس اور ولیم اورورک نے اپنا ڈیبیو میچ کھیلا۔

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کی کامیابی کے بعد سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔

یاد رہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے کیویز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ پہلا میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا تھا۔

سیریز کے باقی دو میچز بالترتیب 25 اور 27 اپریل کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...