Home نیوز پاکستان باجوڑ میں برساتی نالے میں پھنسنے والی خاتون کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش

باجوڑ میں برساتی نالے میں پھنسنے والی خاتون کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش

Share
Share

باجوڑ:باجوڑ میں خاتون نے بیک وقت چار بچوں کو جنم دے دیا۔

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے کے مصداق خاتون طوفانی برساتی نالے سے گزر کر اسپتال پہنچیں جہاں ان کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش ہوئی۔

آج صبح ریسکیو 1122 باجوڑ نے بتایا کہ سمسئی خوڑ نزد رشکئی تحصیل خار میں ایک فیلڈر کار جس میں افراد 6 سوار تھے گہرے سیلابی ریلے میں پھنس گئی۔

کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 باجوڑ کی میڈیکل، ڈیزاسٹر اور ریکوری ٹیمیں فورا موقع پر پہنچیں۔

امدادی ٹیم نے فیلڈر کار کو پیشہ ورانہ طریقے سے نالے سے نکالا اور کار میں موجود بیمار عورت کو میڈیکل ٹیم نے فرسٹ ایڈ فراہم کرکے ڈسٹرکٹ اسپتال خار منتقل کیا جہاں شام کو ان کے ہاں بچوں کی پیدائش ہوئی۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...