Home Uncategorized ‎روس میں طالبہ کو بچانے کی کوشش میں 4 بھارتی طلبا ندی میں بہہ گئے

‎روس میں طالبہ کو بچانے کی کوشش میں 4 بھارتی طلبا ندی میں بہہ گئے

Share
Share

ماسکو: روس میں سینٹ پیٹرزبرگ کے قریب میڈیکل کے 3 بہن بھائیوں سمیت 4 بھارتی طلبا ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش میں جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ طلبا اس وقت تیز ندی میں بہہ گئے جب 3 طلبا جو آپس میں بہن بھائی بھی تھے، اپنے والدین کو امتحان میں کامیابی کی جشن میں شامل کرنے کے لیے ویڈیو کال پر بات کر رہے تھے۔

دریا میں 5 طلبا ڈوب گئے تھے جن میں سے ایک طالبہ نشا بھوپیشن سوناونے کو بچالیا گیا جب کہ 4 بہہ گئے۔ غوطہ خور اب تک صرف ایک لاش کو نکال پائے ہیں جب کہ دیگر 3 کی تلاش کا کام جاری ہے۔

دریا میں ڈوبنے والے طلبا کی شناخت ہرشل اننت راؤ ڈیسلے، جشن اشپک پنجاری، جیا فیروز پنجاری اور ملک غلام غوث محمد یعقوب کے ناموں سے ہوئی ہے۔

یہ چاروں روس کی یاروسلاو دی وائز نووگوروڈ اسٹیٹ یونیورسٹی میں میڈیکل کے طالب علم تھے اور ویلکی نوگوروڈ میں وولخوف نامی ندی کے کنارے سیر و تفریح کی غرض سے آئے تھے۔

مقامی میڈیا کے مطابق رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پہلے ایک بھارتی طالبہ پھسل کر ندی میں جا گری تھی جسے بچانے کی کوشش میں ایک کے بعد دیگرے 4 طلبا ندی میں کود گئے۔

بھارتی قونصلیٹ نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زندہ بچ جانے والی طالبہ کو نفسیاتی علاج سمیت مناسب طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ لاشوں کو بھارت بھیجا جائے گا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...