Home کھیل چوتھا ٹی20،نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

چوتھا ٹی20،نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

Share
Share

لاہور: پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے کیوی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر چھ اوورزمیں 61 رنز بنالئے ہیں ۔

قبل ازیں پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کیخلاف ٹاس جیت کر پہلی فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ڈیو فیکٹر کی وجہ سے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ہماری ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں، محمد رضوان اور عرفان خان ان فٹ ہیں۔

بابر اعظم نے بتایا کہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو ریسٹ دیا گیا ہے جبکہ محمد عامر ، عماد وسیم ، فخر زمان اور زمان خان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے

خیال رہے کہ پاک نیوزی ٹی20 سیریز 1-1 سے برابر ہے جبکہ سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...