Home Uncategorized دیربالا میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق

دیربالا میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق

Share
Share

دیربالا: دیربالا میں فور ویل ڈاٹسن بے قابو ہوکر گہرے گڑھے میں جاگری نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور چار شدید زخمی ہوگئے۔

واقعہ دیر بالا کے علاقے اسلام کوٹ میں پیش آیا جہاں ڈرائیور برہان الدین سے گاڑی بے قابو ہوئی اور گڑھے میں جاگری۔

گاڑی میں موجود پانچ افراد جاں بحق اور چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں بی بی زوجہ ولی خان، احسان اللہ ولد انور علی، جبران اللہ ولد اسلام، زوجہ معراج، ڈرائیور برہان الدین شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں رحیم شاد، جلیل ولد ولی خان، باچا غنی ولد رحمت غنی سکنہ گنوڑی، اظہار اللہ ولد سراج الدین سکنہ اسلام کوٹ شامل ہیں۔

لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال دیر منتقل کردیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...