Home Uncategorized امریکی ریاست ایلینوئس میں اسکول بس حادثے کا شکار ،3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک

امریکی ریاست ایلینوئس میں اسکول بس حادثے کا شکار ،3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک

Share
Share

ایلینوائس: امریکی ریاست ایلینوئس کے شہر رشویل کی مرکزی شاہراہ میں اسکول بس اور ٹرک کے تصادم میں 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ریاستی پولیس کے کیپٹن جوڈی ہفمین نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ایلینوئس کے مغربی علاقے میں رشویل کے قریب حادثہ صبح 11:30 بجے پیش آیا جب اسکول بس مرکزی شاہراہ میں منی ٹرک سے ٹکرا گئی، اس وقت اسکول بس میں 3 بچے سوار تھے، جن میں سے دو کی عمریں 3 سال اور ایک کی عمر 5 سال تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں گاڑیوں کے ٹکرانے سے آگ لگی اور سوار پانچوں افراد بشمول دونوں گاڑیوں کے ڈرائیورز موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے تاہم یہ تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسکول بس ضلعی شوئلر انڈسٹری اسکولز کی تھی جو رشویل میں قائم ہے تاہم اسکول انتظامیہ کی جانب سے اس پر ردعمل نہیں دیا گیا۔

اسکول ڈسٹرکٹ نے ایک بیان میں کہا کہ اسکول دو روز (12 اور 13 مارچ) بند رہیں گے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...