Home sticky post 5 500 سال قدیم لکڑی کا جوتا دریافت

500 سال قدیم لکڑی کا جوتا دریافت

Share
Share

ایمسٹر ڈیم :نیدرلینڈز کے شہر الکمار میں زیرِ زمین کچرے کے کنٹینر کی تعمیر کے دوران 500 سال قدیم لکڑی کا جوتا دریافت کیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیدرلینڈز اپنے لکڑی سے تیار کردہ جوتوں کے لیے دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے۔
حال ہی میں نیدرلینڈز کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم سے 30 کلو میٹر کی دوری پر الکمار میں تعمیراتی کام کے دوران لکڑی کا قدیم جوتا دریافت ہوا ہے۔
حالیہ قدیم و نایاب دریافت یہ ظاہر کرتی ہے کہ ایک زمانے میں ان لکڑی سے تیار کردہ جوتوں کا استعمال کتنا وسیع تھا۔
ماہرِ آثار قدیمہ سلکے لانگ کے مطابق یہ خاص جوتا شہری علاقے میں زیرِ زمین تعمیراتی کام کے دوران ملا، جو ہمیں ان کسانوں کی یاد دلاتا ہے جو اپنے کام کے دوران لکڑی کے جوتے استعمال کیا کرتے تھے لیکن ہمیں یہ جوتا ایک شہری علاقے سے ملا ہے جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ اْس زمانے میں اِس قسم کے جوتے روز مرہ کے استعمال میں عام ہوا کرتے تھے۔
ان کے مطابق اس جوتے کا سائز 36 ہے، جسے 15ویں صدی کے آخر اور 16ویں صدی کے اوائل میں بنایا گیا تھا۔

Share
Related Articles

قازقستان میں آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، 39 افراد ہلاک ، 33 زخمی

اکتاؤ:قازقستان کے شہر اکتاؤ میں آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ...

آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری

دبئی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے فارمیٹ کی...

آرمی چیف کا کرسمس کے موقع پر راولپنڈی کے سینٹ جوزف کیتھولک کیتھیڈرل چرچ کا دورہ

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کرسمس کے موقع پر راولپنڈی...

قازقستان میں آذربائیجان ایئر لائن کا مسافر طیارہ گر کر تباہ،ہلاکتوں کا خدشہ

قازقستان: قازقستان میں آذربائیجان ایئر لائن کا مسافر طیارہ گر کر تباہ...