Home نیوز پاکستان سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیرِ نجکاری عبدالعلیم خان کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے، 5 خواتین اور 51 مرد قیدیوں کو چارٹرڈ طیارے پر وطن لایا گیا۔

برسوں بعدوطن واپس آنے پر قیدیوں کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو آگئے، بزرگ خاتون نے محسن نقوی اور عبدالعلیم خان کو دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ بیٹا آپ کا شکریہ کہ ہم پاکستان واپس آ گئے ہیں، آپ کی بہت مہربانی یہ احسان زندگی بھر نہیں بھول سکتے۔

واپس آنے والے شخص نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی اور عبدالعلیم خان کی بدولت آج وطن واپس آئے ہیں، جن حالات میں قید تھے، شکر ہے کہ ہم واپس وطن آئے۔

ایک اور قیدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی اور عبدالعلیم کے شکر گزار ہیں کہ وہ ہمیں گھر واپس لائے۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی یقینی بنانے کے لیے ذاتی دلچسپی لی، انہوں نے سری لنکن ہائی کمشنر کے ساتھ اس ایشو کو اٹھایا، جبکہ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے سری لنکا سے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے اخراجات برداشت کیے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے تعاون پر سری لنکن حکومت اور ہائی کمشنر کے کردار کو سراہتے ہیں، قیدیوں کی واپسی کے اخراجات برداشت کرنے پر عبدالعلیم خان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Share
Related Articles

ابو ظہبی کے ولی عہد ایک روزہ دورے پر کل پاکستان آئیں گے

اسلام آباد:ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید...

چمگادڑ کھانے کے بعد کانگو میں پراسرار بیماری پھیل گئی، 53 افراد زندگی کی بازی ہارگئے

کانگو:شمال مغربی کانگو میں ایک مہلک اور نامعلوم بیماری تیزی سے پھیل...

صنعتی شعبے نے بجلی کی فی یونٹ قیمت 26 روپے کرنے کا مطالبہ کردیا

کراچی:کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر جنید نقی...

اسرائیل کی مغربی کنارے میں جارحیت کو فوری روکا جائے،عاصم افتخار

واشنگٹن: پاکستانی سفیرعاصم افتخار نے غزہ میں مکمل اور فوری جنگ بندی...