Home Uncategorized کینیڈا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 6 افراد ہلاک

کینیڈا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 6 افراد ہلاک

Share
Share

اوٹاوا:کینیڈا کے صوبے البرٹا کے شہر کیلگری میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ، طیارے میں سوار تمام 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق چھوٹا طیارہ جمعے کی رات پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔

حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے مسافر ایک چرچ میں ہونے والی تقریب میں شرکت کرنے کے لیے جا رہے تھے۔

رپورٹس کے مطابق طیارے میں 1 پائلٹ اور 5 افراد سوار تھے اور طیارے کا اڑان بھرنے کے آدھے گھنٹے بعد ہی رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے کے مقام پر موسم ابر آلود تھا ، طیارہ 100 کلو میٹر کی مسافت کے بعد حادثے کا شکار ہوا اور پہاڑوں سے ٹکرا گیا ، طیارے کے ملبے کو کینیڈین ائیر فورس کی مدد سے تلاش کیا گیا ۔

پولیس کی جانب سے ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت تاحال نہیں بتائی گئی ، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...