یونان : مراکش میں کشتی ڈوبنے کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جہاں 6 پناہ گزین جان کی بازی ہار گئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مراکش میں کشتی ڈوبنے کا یہ واقعہ جمعے کے روز پیش آیا ہے ۔
مراکش کی سمندری حدود کے قریب کشتی اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھی کہ پتھروں سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں کشتی میں شگاف پڑ گیا اور یوں کشتی پانی میں ڈوب گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی میں 54 افراد سوار تھے جو حادثہ پیش آنے کی وجہ سے ڈوب گئے جبکہ کشتی میں سوار 48 افراد کو بچا لیاگیا ۔
انتظامیہ کی جانب سے لاشوں کو ریسکیو کرنے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔