Home نیوز پاکستان ‎دریائے جہلم میں مسافر کشتی ڈوبنے سے 6افراد جاں بحق

‎دریائے جہلم میں مسافر کشتی ڈوبنے سے 6افراد جاں بحق

Share
Share

پنڈدادنخان ::پنڈدادن خان کے نواحی گاوٴں سگھرپور کے قریب دریائے جہلم میں مسافر کشتی ڈوب گئی حادثے میں دو خواتین اور چار بچوں سمیت 6 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے دیگر کی تلاش کے لئے ریسیکیو آپریشن جاری ہے۔

پنڈدادنخان۔سگھرپور کے قریب دریائے جہلم میں مسافر کشتی ڈوب گئی کشتی میں کیری ڈبہ 14 موٹر سائیکل اور30 سے زائد افراد سوار تھے حادثہ میں 4 بچوں اور دو خواتین سمیت 6 افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے جن کی لاشیں دریا سے نکال لی گئی دیگر افراد کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

مسافر کشتی سگھرپور پتن سے ملکوال نور پور پتن جا رہی تھی سگھرپور وزیر داخلہ محسن نقوی کا سسرالی گاوٴں ہے ۔

جاں بحق ہوئے والوں میں شہناز زوجہ عارف سکنہ سگھرپور ،عظمت زوجہ فرحت سکنہ سگھرپور،6 سالہ شاہ میر،8 ماہ کا شہیر عباس،2 سالہ راعنا ،6 سالہ غیور عباس ،شامل ہیں۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...