Home sticky post 3 مختلف ٹریفک حادثات میں 2 طلباء سمیت 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

مختلف ٹریفک حادثات میں 2 طلباء سمیت 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

Share
Share

لسبیلہ، سرگودھا:مختلف ٹریفک حادثات میں 2 طلباء سمیت 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں زیرو پوائنٹ کے مقام پر کوچ اور ٹرک میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 14 افراد زخمی ہوگئے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسرا حادثہ لسبیلہ کے علاقے حب میں اشوک پمپ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث کار الٹ گئی، کار میں سوار دو افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد کی نعشیں جام غلام قادر ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔
اس کے علاوہ پنجاب کے ضلع جھنگ میں سرگودھا روڈ واہگہ کلیہ کے قریب مسافر بس الٹ گئی، بس الٹنے کے باعث دو طالب علم جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوگئے، بس سرگودھا سے جھنگ آ رہی تھی، زخمیوں اور نعشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...