Home نیوز پاکستان شمالی وزیرستان میں فائرنگ کے تبادلہ میں پاک فوج کے 6 جوان شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں فائرنگ کے تبادلہ میں پاک فوج کے 6 جوان شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

Share
Share

راولپنڈی :شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں پاک فوج کے 6 جوان شہید جبکہ 3 دہشت گردمارے گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دیردونی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ سیکیورٹی فورسز نے موٴثر کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک اور 2 کو زخمی کردیا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران 6 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں حوالدار سلیم خان، نائیک جاوید اقبال ، سپاہی نذیر خان، سپاہی حضرت بلال، سپاہی سید رجب حسین اور سپاہی بسم اللہ جان شامل ہیں۔

Share
Related Articles

پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی اور ایاز صادق کا رابطہ، عمران خان سے 2 روز میں ملاقات کا امکان

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی کاوشوں کی بدولت پی ٹی...

کوئٹہ میں کوئلہ کان میں دھماکا، 4 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں، 8 کی تلاش کیلئے آپریشن جاری

کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان میں دھماکے...

کرک میں تیز رفتار ٹرالر مسافر وین پر الٹنے سے 10 افراد جاں بحق

کرک: کرک میں تیز رفتار ٹرالر مسافر وین پر الٹنے سے 10...

حج کے خواہشمند پاکستان نژاد برطانوی شہریوں کے لیے خوشخبری

اسلام آباد:حج 2025ء کے خواہشمند پاکستان نژاد برطانوی شہریوں کے لیے حکومت...