Home sticky post 5 میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ، زمین لرز اٹھی ،متعدد عمارتیں زمین بوس

میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ، زمین لرز اٹھی ،متعدد عمارتیں زمین بوس

Share
Share

نیپیدا:میانمار میں شدید نوعیت کا زلزلہ آیا ہے جس کے جھٹکے بنگلہ دیش، بھارت، لاوٴس اور چین میں بھی محسوس کیے گئے ہیں جبکہ زلزلے کے بعد شدید آفٹر شاک بھی آیا ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق زلزلے کا مرکز میانما کے شہر منڈلے سے تقریباً 17.2 کلومیٹر دور تھا، جس کی آبادی تقریبا 12 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.7 محسوس کی گئی، جس کا مرکز میانمار میں 10 کلومیٹر زیر زمین تھا۔
زلزلے کے جھٹکے تھائی لینڈ، بنگلہ دیش، بھارت، لاوٴس اور چین میں بھی محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کے باعث خوفزدہ شہری گھروں سے باہر نکل آئے، بنگلہ دیش، بھارت، لاوٴس اور چین میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
دریں اثنا، پہلے شدید زلزلے کے بعد 6.4 شدت کا ایک اور زلزلہ بھی آیا ہے جس کا مرکز بھی میانمار میں 10 کلومیٹر زیر زمین تھا۔
خبر رساں ادارے کے رائٹرز کے مطابق طاقتور زلزلے کے بعد تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں افراتفری پھیل گئی، کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں۔
بنکاک میں عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لوگ خوف و ہراس کے عالم میں سڑکوں پر نکل آئے، جن میں سے زیادہ تر ہوٹل کے مہمان تھے جنہوں نے غسل خانے اور تیراکی کے ملبوسات پہن رکھے تھے۔
میانمار کی جانب سے فوری طور پر نقصانات کے بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
میانمار کے فائر سروسز ڈپارٹمنٹ کے ایک افسر نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ ’ہم نے تلاشی کا کام شروع کر دیا ہے اور یانگون کے ارد گرد جا کر ہلاکتوں اور نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، ابھی تک ہمارے پاس کوئی اطلاع نہیں ہے۔
منڈلے سے سوشل میڈیا پوسٹس میں منہدم عمارتوں اور سڑکوں پر ملبہ بکھرے ہوئے دکھایا گیا ہے، رائٹرز فوری طور پر ان پوسٹس کی تصدیق نہیں کرسکا۔
ینگون میں رابطہ کرنے والے عینی شاہدین نے بتایا کہ ملک کے سب سے بڑے شہر ینگون میں بہت سے لوگ عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...